13 اکتوبر 2013 - 20:30
لئون پینیٹا، امریکہ کمزور ہوگيا

امریکہ کے سابق وزیر جنگ لئون پینیٹا نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے بند ہوجانے سے امریکہ بہت کمزور ہوگیا۔

ابنا: انھوں نے این بی سی ٹیلیویژن چینل سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ المیے کی روک تھام کی غرض سے قرضوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہے، کہا کہ امریکہ کو موجودہ صورت حال سے باہر نکالے جانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے امریکہ بہت زیادہ کمزور ہوچکا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ملک اس وقت بھاری تاوان ادا کررہا ہے۔ امریکہ کے سابق وزیر جنگ لئون پینیٹا نے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت امریکی شہریوں سے انتقام لے رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ میں اس ملک کی حکومت اور ریپبلکنز، موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مذمت کررہے ہیں۔

.......

/169